counter easy hit

سعودیہ: حج کی براہ راست نشریات کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف

مقامی و بین الاقوامی افراد اور میڈیا کو عازمین اور حج سے متعلق معلومات فراہم کی جائینگی

Saudia: Introduce digital platforms for direct broadcast of Hajj

Saudia: Introduce digital platforms for direct broadcast of Hajj

سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات (ایم او سی آئی) نے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو دنیا بھر کے ناظرین و سامعین اور مقامی و بین الاقوامی افراد اور میڈیا کو عازمین اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ SaudiWelcomesTheWorld.org دنیا بھر میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام پھیلانے کے لئے کام کررہا ہے۔

یہ پلیٹ فارم ہر قوم، نسل، رنگ اور ثقافت کے حامل لاکھوں عازمین حج کے سچے واقعات بتاتا ہے، جس سے روحانی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کے سفر کو دنیا کے سامنے لانے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جس کا مقصد اسلام کی حقیقی اقدار سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔