counter easy hit

ملائشین کمپنی کا پاکستان میں موبائل ٹاورز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

ملائیشیا کی کمپنی ایڈوٹکو نے پاکستانی کمپنی داؤد ہرکولیس کے اشتراک سے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کے 13 ہزار ٹاورز کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا ہے جب کہ یہ سودا 94 ارب روپے میں طے پایا ہے۔

Malaysian company's investment agreement in mobile towers in Pakistan

Malaysian company’s investment agreement in mobile towers in Pakistan

جیز کے پاکستان بھر میں 13 ہزار ٹاورز کا انتظام اس کے ذیلی ادارہ دیودار کے پاس تھا۔ معاہدے کے مطابق داؤد ہرکیولیز 45 فی صد جبکہ ایڈوٹکو 55 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔ ایڈوٹکو شراکت کی بنیاد پر دوسری ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی سہولت فراہم کر سکے گی۔ جیز کو 94 ارب روپے ادا کیے جائیں گے جن میں کچھ قرضہ بھی شامل ہوگا۔ داؤد ہرکیولیز اور ایڈوٹکو کے سربراہان نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جیز کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں صارفین کو مزید بہتر خدمات مل سکیں گی۔