سابق صدر آصف علی زرداری اپنی سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس پر عدالتی فیصلے کے بعد ظاہر کریں گے ، انہوں نے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔

Asif Ali Zardari took the final decision to the new political row
آصف علی زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی ملے گا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نئی سیاسی صف بندی کے لئے مشاورت تیز کردی ہے اور رابطے شروع کردئیے ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاناما کیس پر عدالتی حکم کے بعد دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھٹو شہید کی 4اپریل کو ہونے والی برسی کے بعد پارٹی قیادت پنجاب کو مرکز بناکر سیاسی بساط بچھائے گی ،اس حوالے سے سابق صدر نے تنظیم سازی کرنےاور متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ آصف زرداری نے پارٹی قیادت کو کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن آپ کچھ دن انتظار کریں،بی بی کا ‘بی’ بلاول میں بھی ہے۔








