وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دے گی۔

PML-N will wipe out all parties in the elections, Shehbaz Shareef
لودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی کے سربراہ کہہ رہے تھے کہ پنجاب میں کام کمیشن اور رشوت لے کر کیے جاتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں موقع ملا تو پنجاب کی ترقی دنیا دیکھے گی، میں اس سیاسی پارٹی کے سربراہ کو کہتا ہوں پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھا لیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی پارٹی کا صدر جو بہت بڑا کھلاڑی رہا لیکن لاہور میں میچ ہوا تو اس کی مخالفت کر دی، لاہور میں میٹرو بس بنی تو کہا کہ جنگلا بس ہے، اب خود پشاور میں میٹرو بس لا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پرویزمشرف، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی ملک میں اندھیروں کی ذمےدار ہیں،رواں سال کے آخر میں ملک بھر سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس سال کے آخر میں اتنی بجلی پیدا کریں گے کہ اگر مودی بھی بجلی مانگے تو اس کو بجلی دے سکیں گے۔








