counter easy hit

کراچی کے اسپتال میں آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

Asif Ali Zardari met with Dr.Asim in Karachi hospital

Asif Ali Zardari met with Dr.Asim in Karachi hospital

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے طویل ملاقات کی ہے۔

یس نیوزکے مطابق آصف زرداری کراچی میں واقع قومی اداراہ برائے امراض قلب گئے جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم حسین سے طویل ملاقات کی، اس موقع پروزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پرمشتمل ملاقات کے دوران ڈاکٹرعاصم نے سابق صدرکو اپنے خلاف قائم مقدمات اوران میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پرآصف زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹرعاصم کی صحت پرتشویش کا اظہاربھی کیا جب کہ آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم پر480 ارب روپے کی کرپشن اوردہشتگردوں کے علاج معالجے اورمعاونت کے الزامات ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website