counter easy hit

کرکٹ بورڈ کے الوداعی میچ کا محتاج نہیں، شاہد آفریدی

No need of farewell match of cricket board: Shahid Afridi

No need of farewell match of cricket board: Shahid Afridi

پشاور: سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ بات زیب نہیں دیتی کہ پی سی بی سے الوداعی میچ مانگوں میں کسی میچ کا محتاج نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 20 سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ زیب نہیں دیتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگوں، میں ایک میچ کا محتاج نہیں، میں پی سی بی کے لئے نہیں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی اور یہی میرے لئے کافی ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا اور یہ کام میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے کررہا ہوں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے ہمیشہ طرفداری دکھائی جبکہ بھارت نے کبھی بھی جھکاؤ کا مظاہرہ نہیں کیا کیوں کہ بھارت اپنے سیاستدانوں کی سنتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ  کو چاہئے کہ وہ سیاستدانوں کی سنے یا پھر اپنی الگ آرگنائزیشن بنا کر کرکٹ کو فروغ دے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جب مسلسل دبئی اور ابو ظہبی کے گراؤنڈز پر کھیلے گی تو اس  کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ اچھی پچز پر کھلاڑیوں کو تیار کرے اور پھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھیجے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں  کرکٹ شائقین کی جتنی تعداد موجود ہے دنیا میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی ایشین بلاک 50 سال پہلے بن جانا چاہئے تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website