counter easy hit

بابائے قوم کا 141واں یوم ولادت، ملک بھرمیں خصوصی تقریبات

141 birth anniversary of Father of the Nation, special events nationwide

141 birth anniversary of Father of the Nation, special events nationwide

کراچی: ملک بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 141 واں یوم ولادت  ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات  میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا ہے۔دن کا آغاز وفاقی وصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد بابائے قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقا و سلامتی اورامن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، یوم قائد کی مناسبت سے  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے، تقریب میں گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کےکیڈٹس کو سونپ دیے گئے۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری  اور مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے، متعدد مقامات پربابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے جارہے ہیں جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website