yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایشیا ہاکی کپ، 13 پلیئرز آزمائش سے قبل ہی ناکام قرار

MH Kazmi August 7, 2017August 7, 2017 1 min read
Asia Hockey Cup, 13 players failed before trial
Share this:

لاہور: رواں برس بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف 13 کھلاڑیوں کو ٹرائلز سے قبل ہی گھر بھیج دیا گیا۔

Asia Hockey Cup, 13 players failed before trial
Asia Hockey Cup, 13 players failed before trial

کیمپ سے نکالے جانے والے پلیئرز میں محمد عتیق، قاضی اسفند یار، ذیشان بخاری، سہیل منظور، کاشف علی، فیصل رشید، اسد عزیز، اویس الرحمٰن، فراز، عثمان، ندیم، علی اکبر اور محسن صابری شامل ہیں۔ ڈراپ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوچز کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ 2 روزہ ٹرائلز 10 اگست سے شروع ہوں گے، اس دوران کیمپ کمانڈنٹ فرحت خان، شفقت ملک اور محمد سرور کے ساتھ ہمیں فزیکل ٹرینر رانا نصراللہ بھی ٹریننگ کرواتے رہے، ایک روز قومی ٹیم کے ایک سابق منیجر کیمپ میں آئے اور انھوں نے 2 گھنٹے تک کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی لیے، اتوار کی صبح ہمیں بتایا گیا کہ ’’خفیہ رپورٹ‘‘ آئی ہے جس میں آپ لوگوں کا نام نہیں ہے، اگر چاہیں تو گھر جاسکتے ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں10 اور 11 اگست کو ٹرائلز کا بتایا گیا تھا، سلیکٹرز کی عدم موجودگی میں اور ٹرائلز لیے بغیر اچانک کیمپ سے گھر بھیج دینا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے، جب ہم پوچھنے کی جسارت کرتے ہیں کہ وہ پیچھے سے رپورٹ کس نے بھیجی ہے اور ان عہدیداروں کو کیسے معلوم ہوگیا کہ کیمپ میں موجود فلاں، فلاں پلیئرز فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے، تو ہم پر نافرمان پلیئرز کا لیبل لگ جاتا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوچز اور ٹرینر ہی زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں کہ کون سا کھلاڑی کتنا فٹ اور اس کی کارکردگی کیسی ہے، پلیئرز کے مطابق اگر ہمیں قومی ٹیم کے سابق منیجر کی رپورٹ کے بعد کیمپ سے نکالا گیا ہے تو وہ صرف 2 گھنٹوں میں کیسے جان گئے کہ کون سے کھلاڑی فٹ نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم تو یہ سمجھ کر آئے تھے کہ حکام قومی کھیل کی بہتری کیلیے سنجیدہ ہیں، اس لیے ہم نے بھی کیمپ میں خوب محنت کی، اسی طرح کھلاڑیوں کو کیمپ سے نکالا جاتا رہا تو قومی کھیل سے وابستہ باصلاحیت کھلاڑی بد دل ہو کر کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہیں گے۔

اس حوالے سے جب ’’ایکسپریس‘‘ نے کیمپ کمانڈنٹ فرحت خان اور کوچز محمد سرور اور شفقت ملک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تینوں کے موبائل آف ہونے کی وجہ سے موقف معلوم نہ ہوسکا تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 13 کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترسکے اور انھیں فزیکل ٹرینر نصراللہ کی رپورٹ کے بعد کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12سے22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتحاب کیلیے کھلاڑیوں کے2 روزہ ٹرائلز10اور11 اگست کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے، کوچز کے مطابق ٹرائلزمیں 35 کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کردیا جائیگا، بعد ازاں ایونٹ کیلیے18رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں کوچز کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں موجود 60 کھلاڑیوں کوخصوصی مشقوں کیساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچردیے جارہے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Champions trophy hero Fakhar Zaman contract for the Bangladesh Premier League
Previous Post چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کا بنگلادیش پریمئیر لیگ کے لیے معاہدہ
Next Post سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کا چہرہ بدل دیا
Sun changed the face of Shahrukh Khan's wife

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.