yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اسد درانی کی کتاب سے بھونچال، نواز شریف کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ

Web Editor May 25, 2018 1 min read
Asad Durani's book, Bhunchal, demanding to make Nawaz Sharif's national commission
Share this:

اسلام آباد:  نواز شریف نے اسدد رانی کی کتاب میں انکشاف پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایک قومی کمیشن بنے جو ان سب معاملات کی تفتیش کرے، میں سمجھتا ہوں اس معاملے پر بھی اجلاس بلایا جانا چاہیئے، دوبارہ حکومت میں آئے تو اس معاملے پر قومی کمیشن بنائیں گے۔

Asad Durani's book, Bhunchal, demanding to make Nawaz Sharif's national commissionسابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صرف یہی نہیں پہلے بھی کئی معاملات گزرے جن پر کمیشن بننا چاہیئے، بلوچستان حکومت کا تختہ الٹنے اور سینیٹ میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی کی ووٹنگ پر بھی کمیشن بننا چاہیئے، حکومت کے چند دن رہ گئے، اب کمیشن نہ بنا تو کچھ عرصہ بعد بنے گا۔ انہوں نے کہا کون ہے جو پارٹی کے لوگوں کو توڑتا ہے ؟ قوم اب سب باتوں کو نوٹ کرے گی ، میں صرف سیاسی معاملات نہیں، بنیادی حقوق پر بھی بات کرتا ہوں۔

نواز شریف کا کہنا تھا شاہد خاقان عباسی نے جس طرح 10 ماہ گزارے ان کی ہمت ہے۔ان کا کہنا تھا مشرف کے کیس واپس نہیں ہوں گے، معاملات آگے ہی بڑھیں گے، جو لوگ ماضی میں رہ رہے ہیں انہیں سوچنا چاہیئے۔ ان باتوں کو نوٹ کر رہے ہیں، جو بھی ایسا کر رہا ہے اب حساب دینا پڑے گا، پہلی مثال اس نا چیزکی ہے جو 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نے عمران خان اور پرویز مشرف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کو تھوک کر چاٹنے کا طعنہ دیا اور کہا جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی اسکی مراعات کا پورا فائدہ لیتے رہے، دیکھ لیں تھوک کر چاٹنا غیر پارلیمانی الفاظ تو نہیں ؟ انہوں نے کہا نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائیں گے، پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سے متعلق ردعمل میں نواز شریف نے کہا کہ اس مقدمے کا ٹرائل ایک نہ ایک دن مکمل ہوگا، مشرف کی جان نہیں چھوٹے گی، کوئی قانون مشرف کیخلاف اس ٹرائل سے روک نہیں سکتا، ناں ہی کوئی یہ مقدمہ واپس لے سکتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا پرویز مشرف 12 مئی کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر خطاب کے بعد مکا لہرایا اب باہر جا کر بیٹھ گیا ہے، اب کہاں گیا وہ مکا ؟ نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کو وطن واپس تحریک انصاف میں لانے کے لئے لایا جا سکتا ہے ، نواز شریف فاٹا انضمام پر حکومتی اتحادیوں کے ناراض ہونے سے متعلق سوال کا جواب گول کر گئے اور کہا کہ بات ہو رہی ہے اسی کو جاری رکھتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The prime minister is planning 100 days not working in 1500 days
Previous Post 1500دنوں میں کام نہ کرنے والے 100 دنوں کا منصوبہ دے رہے ہیں، وزیراعظم
Next Post چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا
Decision were taken of Chaudhry Nisar future

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.