counter easy hit

عبدالستارایدھی کی زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہئے ،ظہیر ستی

Zaheer Sati

Zaheer Sati

پیرس(نمائندہ خصوصی) انسانی خدمت کے جذبے سے سرشاراور غریبوں کے لئے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے عبدالستار عیدھی نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے محسن تھے۔انکے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی پورا ہو سکے۔ہمیں بھی ایدھی کی زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ بناناچاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ظہیر ستی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاست دانوں کو بھی عوام کی خدمت کے لئے آگے آنا چاہئے تاکہ ملک میں نئی روایات جنم لے سکیں۔