counter easy hit

وفاق اور پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے ، خان عبدالمناف خان ایڈووکیٹ

Khan abdalmnaf

Khan abdalmnaf

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف کوآرڈینیٹر خان عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے تعلیم و صحت کے شعبوں کیلئے مناسب و متوازن رقم مختص نہیں کی گئی جیسے تعلیم کیلئے پچھلے سال کی نسبت 11فیصد اضافہ کے ساتھ79.5ارب روپے رکھے گئے ہیں مگر یہ رقم مجموعی بجٹ کا 1.81فیصد بنتی ہے اسی طرح صحت کے شعبے کیلئے 22.4ارب روپے رکھے گئے ہیں جو مجموعی بجٹ کا صرف 0.51فیصد بنتا ہیترقی یافتہ ممالک میں بھی تعلیم و صحت کے شعبوں کیلئے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی جاتی ہے اور ترقی پذیر ممالک میں بھی یہی رواج عام ہے مگر مسلم لیگ ن تعلیم اور صحت عامہ کی دوستی کے نعرے تو لگاتی ہے لیکن عملی طور پر پالیسیاں دشمنی پر مبنی ہیں۔ تعلیم اور صحت کے شعبے مسلسل پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ لوگوں کو نہ تو بنیادی تعلیم میسر ہے اور ن ہی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہے۔