counter easy hit

یوم تاسیس پر شرکت کرنے والے نوجوانوں اور ساتھیوں کو میرا سلام اور خراج تحسین،محمد ارشد چوہدری

 Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

سرائے عالمگیر( صغیر راٹھور) یوم تاسیس پر شرکت کرنے والے نوجوانوں اور ساتھیوں کو میرا سلام اور خراج تحسین ۔راہنما PTIسابقMPAمحمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ کا بیان ۔تفصیل کے مطابق راہنما PTIو سابقMPAمحمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے یوم تاسیس اسلام آباد میں شرکت کرنے والے نوجوانوں اور ساتھیوں کو میرا سلام اور خراج تحسین ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ حکمران طبقہ کے بخیے ادھیڑ کا رکھ دیے ہیں اب عدلیہ اور نیب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکمرانوں کو عدالت کے کٹہرے میں حاضر ہو کر عدلیہ اور عوام کو جواب دیں اور جرم ثابت ہونے پر قانون کے شکنجے میں لیں انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس سے واپسی پر ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پر جوش اور زبردست شرکت کرنے پر قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہنے والے میرے ساتھیوں اور دیوانے نوجوانوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے سب ساتھیوں کو اپنا سلام پیش کرتے ہوئے زور دیا کے آنے والے عام انتخابات میں یہ جوش ولولہ وطن سے بے لوث محبت ہر ووٹر کے دل میں بسا دیں تاکہ عوام اپنے فیصلہ کن ووٹ سے قیام پاکستان سے لیکر اب تک اقتدار پر قابض حکمرانوں کے برج الٹ دیں اور قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال کے نئے پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے جو صرف اور صرف عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے اور اپنے وطن کی ترقی اور عوام کی فلاحی ریاست کا پر صحیح معنوں میں قیا م ممکن ہو ۔