counter easy hit

تعلیم انسان کو حرام اور حلال میں تمیز سکھاتی ہے، چوہدری طاہر محمود گجر

Chaudhry Tahir

Chaudhry Tahir

سرائے عالمگیر( صغیر راٹھور) تعلیم انسان کو حرام اور حلال میں تمیز سکھاتی ہے تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے والی قومیں دنیا پر راج کر رہی ہیں ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے جس کا کوئی نعم البدل نہی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز نوجوان ہر دلعزیز سماجی شخصیت چوہدری طاہر محمود گجر سعادت پور حال مقیم پیرس،محترم پھپھرا فرانس نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو ہنر اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وطن عزیز ترقی یافتہ ممالک کے نئے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں ہمیں نوجوان نسل میں جدید تعلیم کی افادیت ،اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنا سکیں آخر میں انہوں نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یہ پیغام نوجوانوں کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ۔۔۔ ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند