counter easy hit

بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جائے ،چوہدری ارشد مارتھ

Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ، بھارتی بر بریت کے خلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارتھ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے جنازوں پر فائرنگ اور قتل وغارت گری کے واقعات پر اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔کہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکررہے گا۔