counter easy hit

کیسے حکمران اس ملک پر قابض ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا استحصال کر رہے ہیں،چوہدری ارسلان سندھو

 Arsalan Chaudhry Sandhu

Arsalan Chaudhry Sandhu

گجرات (علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنماچوہدری ارسلان سندھو آف کالیکی نے کہا ہے کہ کیسے حکمران اس ملک پر قابض ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا استحصال کر رہے ہیں عوام خواب غفلت سے جاگیں اور ایسے لوگوں کو ہر گز اسمبلی میں نہ لائیں جو اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کی خاطر ملک قوم کا نقصان کرتے ہیں اپنے آپ کو گڈ گورننس کا بادشاہ کہنے والے چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت جتنے صوبے بھر میں نہیں لا سکے عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق کو ووٹ دیں اور اعتماد بخشیں وعدہ کرتے ہیں پہلے سے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کرینگے چوہدری برادران کے جوڑ کا اس ملک میں لیڈر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے دور میں عام آدمی سے لے کر امیر غریب تک تمام افراد کو ایک جیسا ریلیف دیا جاتا تھا ، موجودہ حکومت نے تو عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے ، بے روزگاری ، مہنگائی لاقانونیت کی وجہ سے عوام اپنے جان ومال کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری برادران کا دور آنیوالا ہے اورپھر سے ملکی تعمیر وترقی اور خوشحالی کا دورشروع ہوگا ۔ ہر طرف ہریالی وخوشحالی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی چوہدری برادران کے دور کو یاد کرتے ہیں