counter easy hit

سوڈان پاکستان کیلئے پنکھوں اور واشنگ مشینوں کی ایک بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔راجہ اعجاز احمد

rajh Ahmad Pakistan

rajh Ahmad Pakistan

گجرات ( علی بھٹی سے )ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس وائس چیئرمین صنعتی نمائش کمیٹی راجہ اعجاز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوڈان پاکستان کیلئے پنکھوں اور واشنگ مشینوں کی ایک بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔ ہم نے جی ایف سی فین کا بنگلہ دیش میں یونٹ لگایا ہے۔ اب انشاء اللہ تعالیٰ سوڈان میں بھی جی ایف سی فین کا یونٹ لگائیں گے اور مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے تاکہ وہاں پنکھے، واشنگ مشین اور دیگر مصنوعات اعلیٰ کوالٹی کی فروخت کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں فین، فرنیچر، سرامکس، پی وی سی پائپ، کارپٹ، رائس اور دیگر مصنوعات دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جا رہی ہیں۔ گجرات کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ سوڈان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کریں گے اور بہت جلد سوڈان میں بھی ایسی صنعتی نمائش کا انعقاد کریں گے