yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

پاک فوج عید مبارک

Yes 1 Webmaster July 23, 2015 1 min read
Pak Army Eid Celebration
Share this:
Pak Army Eid Celebration
Pak Army Eid Celebration

تحریر: شاہ بانو میر
طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک شمار نہ کی جانے والی سانسیں انگنت دنیا کے مناظر نہ گنی جانے والی نعمتوں کی لذّت اپنے فائدے کیلیۓ جال بنُنے والا ذہن اور اپنی ذات کی کامیابی کیلیۓ کوششیںـ دنیا بھر کی دولت دے کر بھی نہ ملنے والی نعمت اولاد اور دولت دنیاـ یہ سب پا کر بھی ہم دن رات اس خالق کی عطا کا شکر ادا نہیں کرتے جیسے یہ ہمارا پیدائشی حق تھا کوئی احسان نہیں ـ کبھی آنکھیں کھول کر بستر سے صحیح و سالم دوبارہ اٹھ جانے یا زندہ ہو جانے پر ہر صبح اللہ کے مشکور نہیں ہوتےـ جو انسان ربّ کا مشکور نہیں وہ بندوں کا شکر کیسے ادا کرے گاـ وہ جاہل تو ہر کامیابی کو ذاتی محنت سمجھ کر قارون کی طرح تفاخر سے اکڑ کر چلے گا ـ گویا آج روپیہ پیسہ اولاد اسکی ذاتی کاوش ہے ـ اور پھر یہی حضرتِ انسان دھڑام سے زمین میں دھنس کر ہمیشہ ہمیشہ کیلیۓ داستانِ عبرت بن جاتا ہےـ

کچھ ایسا ہی ناشکرا پن ہمارے اندر بھی موجزن ہے ـ ہم نے بھی شکر نہ کرنے کا جیسے عہد کر رکھا ہے ـ نرم گرم گدیلوں پے سوتے ہوئے پرسکون ٹھنڈے آرامدہ کمروں میں بیٹھ کر رمضان سے لے کر عید تک کے لوازمات سے لذّتِ دہن پہنچاتے ہوئے ہمہ وقت گلے شکوے ہمارا وطیرہ بن گیا ـ جو ہے اس پر کبھی شکر نہیں جو نہیں اس پر واویلاـ اسی لئے تو قرآن پاک میں اللہ پاک نے فرمایا کہ انسان بہت تھڑ دِلّا واقع ہوا ہےـ ذرا سوچئیے 40 50 ڈگری پے فولادی خود ہیلمٹ کی صورت پہنے ہوئے بُلٹ پروف جیکٹ پہنے بھاری بھرکم موٹے سول کے جوتے اور وزنی ہتھیار اٹھائے ہمارے سکون کیلیۓ ہزاروں ماؤں کے لعل اس خوبصورت تہوار جسے عید کہتے ہیں اور جو ہر دور درواز رہنے والا اپنے پیاروں کے ہمراہ گزارنا چاہتا ہے ـ ہزاروں پاک فوج کے سپاہی جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں اپنے پیاروں سے دور معصوم بچوں سے الگ تپتی تیز جھلساتی دھوپ میں بھوک پیاس کی پرواہ کئے بغیر دن رات خوفناک دشمنوں کے حصار کو توڑنے کیلیۓ ہمارے لئے سر بکف کھڑے ہیں ـ

مگر کیا عید کی رنگا رنگ مصروفیت میں ہم میں سے کوئی ہے جس نے اللہ پاک سے ان بہادر جانبازوں کی درازی عمر اور کامیابی کیلیۓ بطورِ خاص دعا کی ہو ـ جنہوں نے اپنے بچوں کو ان کے بارے میں بتایا ہو احساس دلایا ہو کہ اس ملک کو دوبارہ کیسے قربانیوں سے سینچ کر ان کے مستقبل کو محفوظ کیا جا رہا ہے؟ تا کہ شعور جگایا جا سکے اور یہ لوگ ہماری طرح اس آزاد ملک کی آزادی کو اُُس ناقدری سے نہ گنوائیں جیسے ہم نے گنوایا ـ 141 وہ معصوم شہید جو کبھی بھلائے نہیں جا سکتے ـ جو اس ملک کی تاریخ میں ان بہادروں کے ساتھ بیان کئے جائیں گے جن کی مائیں آج بھی 16 دسمبر کی طرح کہیں دھاڑیں مار مار کر اپنے لختِ جگر کو پُکار رہی ہیں تو کہیں بِلک بِلک کر رو رو کر اہل وطن سے پوچھ رہی ہیں کہ آخر ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں؟

PAk Army
PAk Army

ہم نے اپنے بچوں کو اپنے آپ کو عزیز رشتے داروں کو کیا ایک بار بھی کہا کہ اس سال عید کی گہما گہمی میں ذرا سنجیدہ اثر رکھیں تا کہ دکھے ہوئے دل ذرا ڈھارس میں آئیں ؟ ہماری بہادر فوج کے ایک افسر سے جب سوال کیا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ سے آپ اس جگہہ پر زندگی اور موت کے درمیان دشمنوں کو نرغے میں لینے کیلیۓ سر بستہ ہیں تو کیا جزبہ ہے؟ جواب میں وہ فولادی دکھائی دینے والا انسان نمدیدہ ہو گیا اور آنسوؤں میں بھیگی آوازمیں بولا ہمارے بچے جن کی حفاظت کیلئے ہم ان دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گےـ ان کو تو نہیں بچا سکے لیکن آئیندہ یہ کبھی جرآت نہ کر سکیں اس کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ـ اس کے بعد شدتِ جذبات سے گلو گیر آواز نے مزید کہنے نہیں دیا ـ یہ احساس یہ شدت کیا ہم میں ہے؟

اس کی غمزدہ آواز میں کرب تھا اپنوں سے دور عید منانے کا بچوں کی قلقاریوں سے دور وہ سنسان ویران وادیوں میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہماری حفاظت کیلیۓ جان کی بازی لگائے کھڑے ہیں جاگ رہے ہیں ـ اندر کہیں دل کا نرم گوشہ اس خوبصورت موقعے پر اپنوں کیلیۓ ترس رہا ہوگا ـ لیکن فرض کی بجا آوری مقدم ہےـ ایسے میں ہمارا کیا فرض ہے؟ کیا سیاسی رہنماؤں کی طرح زبانی کلامی دعوےٰ اور عملی طور پے اسکی نفی؟ نہیں ہمیں اپنے عمل سے انداز سے ان کو بتانا ہے کہ گو ہم آپ جیسے بہادر اور تربیت یافتہ تو نہیں کہ آپکا ساتھ دے سکیں لیکن آپ کی عظمت آپ کی قربانیاں ہمیں ہر لمحہ یاد ہیں ـ آپ کی عزت آپ کا وقار آپ کا احترام آپ کے ساتھیوں کی قربانیاں ہم سب کو زندگی بھر نہیں بھول سکتیں ـ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ـ آپ ہمارااعتماد ہیں اورفخر بھیـ

بہادر بیٹوں کو ان کی بہادر ماؤں کو اور ان کے اہل ِ خانہ کو پاکستان کی عوام کی جانب سے عید مُبارک اور فتوحات کیلیۓ خراجِ تحسینـ انشاءاللہ اس بار حق و باطل کا معرکہ خواہ اندورونِ ملک سیاسی گندی مچھلیوں کی موت ہو یا بڑے بڑے نامور ناموں کی ملی بھگت اب اس عوام کی بھوکا رکھنے والوں کو مِٹا کر ہی دم لیں گے اور لوٹنے والوں کو مارنے والوں کو ان کے ہمدردوں کو پابندِ سلاسل کر کے ہی سانس لیں گےـ اندرونِ ملک رینجرز اور سرحدوں پر پاک افواج کے غیور سپاہی اور ان کا تاریخی سپہ سالار جو پاکستانیوں کی مدتوں سے کی ہوئی دعاؤں کا اثر ہےـ انشاء اللہ پوری فوج ہر اس نام کے خلاف بیان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاک فوج کا دفاع کرے گی جو جو ان کے خلاف معیوب زبان اور سازشی انداز اختیار کرے گاـ انشاءاللہ یہی ہے پاک فوج کی جناب سے لہو رنگ قربانیوں سے سجا نیا پاکستان پاک فوج عید مبارک

Shah Bano Mir
Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Virat Kohli And Anushka Sharma
Previous Post ویرات کوہلی کا ساتھ میرے لیے قابل فخر ہے، انوشکا شرما
Next Post چوھدری محمد اقبال کو پی اے ٹی یورپ میں جنرل سیکریٹری نامزد ہونے پر مبارک باد
Chaudhry Mohammad Iqbal

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.