counter easy hit

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ، وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم سمیت پاکستان کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ن لیگ کے سینئر رہنماء خواجہ آصف اور باغی رہنماء چوہدری نثار علی خان بھی شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی آرمی ہاؤ س راولپنڈی میں تقریب ولیمہ ہوئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان،بلاول بھٹوزرداری،خواجہ آصف،راناتنویر،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،چودھری نثار، اعتزازاحسن اور خورشید شاہ،اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی،وزیرخزانہ اسدعمر،گورنرپنجاب چودھری سرور،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،وزیرریلوےشیخ رشید،جہانگیرترین،حاصل بزنجو،سینیٹرتنویرچودھری کی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔ شادی کی تقریب لاہور کے ایک معروف میرج ہال میں منعقد کی گئی،جہاں علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کا ماہ نور صابر سے نکاح پڑھایا۔ شادی کی تقریب میں سب نے گلابی رنگ کی پگڑیاں پہن رکھی تھیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔