counter easy hit

ورون دھون کا شادی کرنے کا اعلان

ممبئی(ویب ڈیسک)دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی چوتھی قسط میں ورون دھون اور کترینہ کیف نے
شرکت کی جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں بیان کیں اسی دوران ورون دھون نے اپنی شادی کا بھی اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شو ’کافی ود کرن ‘ کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے پوچھے گئے کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات میں ورون دھون نے شادی سے متعلق کہا کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے اور وہ بہت جلد اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ورون نے کرن جوہر کے شو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور کترینہ کیف بہت جلد پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی رقص و موسیقی پر مبنی ہوگی۔رہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کی شادی کا موسم اپنے عروج پر ہے جس میں اول نمبر پر رنویر اور دپیکا کی شادی ہے، دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا اور نک جونز ہیں جوکہ رواں سال ہی شادیکے رشتے میں منسلک ہو جائیں گے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔