counter easy hit

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، جرمن کارساز کمپنی ’’ ووکس ویگن ‘‘ نے پاکستان میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان حکومت کی ایک اور کامیابی ، بین الاقوامی جرمن کی کار ساز کمپنی ’’ ووکس ویگن ‘‘ کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ، پاکستان میں اپنے پارٹنر ’’ پریمیئر موٹرز لمٹڈم ‘‘ کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ووکس ویگن کے طے شدہ معاہدے کے مطابق پریمیئر موٹرز ووکس ویگن کے لائسنس کے تحت مقامی سطح پر ایک پروڈکشن پلانٹ بنائے گی۔ اور اس طرح مقامی سطح پر ووکس ویگن کی گاڑیوں کو پاکستان میں اسیمبلڈ کیا جائے گا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ووکس ویگن کا شمار جرمنی کی بڑی کارساز کمپنیوں میں ہوتا ہے اس لیے یہ خبر پاکستان کے آٹو سیکٹر میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ جبکہ پاکستان میں موجود گاڑیوں کے دلدادہ افراد بے صبری سے ان گاڑیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
جرمن کار ساز کمپنی کے پاکستان آمد کے بعد گاڑیوں کی ورائٹی کے حوالے جدت دیکھنے میں آئے گی اور اس سے ملکی معیشت میں بھی کافی بہتری کے امکانات ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔