counter easy hit

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان دوریاں ختم

Anushka Sharma

Anushka Sharma

سلمان خان کی کوششیں رنگ لائیں انوشکا اور ویرات ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ڈنر ڈیٹ پر ملے۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ممبئی کے ایک ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں تھے ۔ ملاقات کے بعد جب انوشکا واپس جانے لگیں تو ویرات انہیں گاڑی تک چھوڑنے بھی آئے اور پرجوش انداز میں الوداع کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان دوریاں ختم کرانے میں اہم کردار سلمان خان نے ادا کیا۔ انوشکا شرما جو کہ آج کل دبنگ سلمان خان کے ساتھ فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی دوران سلمان نے ان سے ویرات کے ساتھ ناراضگی ختم کرنے کی بات کی جس سے دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ واضح رہے انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے رواں برس کے آغاز پر تعلق کے خاتمے کا باضابطہ اعتراف کیا تھا۔