counter easy hit

بلوچستان حکومت کو ایک اور دھچکا، وزير محنت بھی مستعفی

مشکلات میں گھری بلوچستان کی حکومت کو ایک اور دھچکا لگا ہے، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی وزير محنت راحت جمالی نے استعفیٰ دے دیا، دو دن پہلے مشیر بنائے گئے عبدالماجد ابڑو بھی مستعفی ہوگئے۔

Another blow to the Balochistan government, health minister also resignedعام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہے جس کے بعد صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 5ہو گئی ہے جبکہ ایک مشیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے برخاست کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی وزیرمحنت راحت جمالی بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفا گورنر بلوچستان کو بھیج دیا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر ایکسائز عبدالماجد ابڑو بھی مستعفی ہوگئے۔