counter easy hit

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس، 3 گواہوں کے وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی موجودگی سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

Insignificant content case on social media, issued warrants of 3 witnessesانسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رُخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تین اہم گواہوں کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے رومان احمد، احتشام احمد اور عمار یاسر کو گرفتار کرکے 8جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں گواہوں نے سوشل میڈیا کیس میں اہم شہادت قلمبند کرانی تھی۔ ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹسز کے باوجود تینوں گواہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔