counter easy hit

بھٹو کی برسی پر پی پی پی فرانس کے زیر اہتمام تقریب 4 اپریل ہو گی

Zulfiqar Ali Bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto

پیرس (جیوڈیسک) یپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 36 برسی کے سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام ایک تقریب ویلر لیبل میں 4 اپریل کو ایک ریسٹورنٹ میں منقد ہو گی۔

جس کی صدارت چوہدری لیاقت سماعلیہ کریں گے۔ پی پی خواتین ونگ کی صدر روحی بانو اور پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کے مطابق تقریب میں عہدیداروں کارکنوں کے علاوہ سیاسی سماجی راہنمائوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی حسب روائت نہائت عقدیت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر مقرریں ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی اور ملک قوم کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔