counter easy hit

سپریم کورٹ نے فاروق ستار کو نا اہل قرار دینے کی پٹیشن خارج کر دی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو نااہل قرار دینے کیلیے دائر درخواست خارج کر دی۔

گزشتہ عام انتخابات میں این اے 249 کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر معاملہ الیکشن ٹریبونل لے گئے تھے اور فاروق ستار کو نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

تاہم ٹریبونل نے عذرداری کیساتھ مصدقہ دستاویزات نہ دینے کی بنیاد پر مقدمہ خارج کریا تھا۔ جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔