counter easy hit

انگوروزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں، ماہرین

Anguruzn may be helpful

Anguruzn may be helpful

لندن …..بڑھتے ہوئے موٹاپے سے تنگ افراد وزن میں کمی کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتے لیکن صرف اپنی خوراک میں انگور کا اضافہ اس خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچاسکتا ہے۔
برطانوی ماہرین کے مطابق بیریاں اور سرخ انگور موٹاپا کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں اور 40 سال سے زائد عمر کے افراد اس سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ایسے افراد روزانہ آدھا کپ انگور کھانے سے اس کے تمام فوائد حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ انگوروں اورمیں موجود فلیونوئڈز ایک اہم مرکب ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلیونوئڈز سے بھر پور غذا کا درمیانی عمر میں استعمال جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے میں کامیاب رہتا ہے اور یہ جز انگور، بلیو بیری، اسٹرابری، چیری، بلیک بیری وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔