counter easy hit

زیکا وائرس ایبولا سے زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے، طبی ماہرین

Zyka Ebola virus can be greater

Zyka Ebola virus can be greater

نیویارک….طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیکا وائرس عالمی سطح پر ایبولا وائرس سے زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک برازیل کے اسپتال چھوٹے سر والے بچوں سے بھر گئے۔برازیل کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ درجنوں والدین ایسے نومولود بچوں کو لارہے ہیں جن کے سر بہت چھوٹے ہیں۔ ایسے بچوں کی تعداد اب تک کئی ہزار پہنچ چکی ہے جبکہ زیکا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔زیکا وائرس شمالی اور جنوبی امریکا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے زیکا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کے پیش نظر ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا ایک ہنگامی اجلاس کل ہوگا جس میں زیکا وائرس کو عالمی خطرہ قرار دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ زیکا وائرس بھی ایک مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کو بخار، جوڑوں کا درد اور آنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے۔