counter easy hit

کولمبیا:21سو حاملہ خواتین سمیت20ہزار افراد زیکاوائرس سے متاثر

Colombia: 21 and 20 thousand people

Colombia: 21 and 20 thousand people

بوگوٹا ……جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں زیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کی تعداد2 ہزار 1 سو سے تجاوز کر گئیں ،مائکرو سفیلے سے متاثرہ بچوں کی دماغی نشوونما متاثر ہو تی ہے ۔
کولمبیا کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں زیکا وائرس کے 20 ہزار2 سو 97 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جن میں 2 ہزار1 سو 16 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں ۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ابھی تک ایسے کسی بچے کی پیدائش رپورٹ نہیں ہوئی ہے، زیکا وائرس جنوبی امریکا کے23 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔برازیل کے بعد کولمبیا خطے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہیں،سائنسدانوں نے زیکا وائرس سے بچاو کی ویکسین تیار کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔