counter easy hit

” نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے۔۔۔“ جہانگیر خان ترین کے معاملے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی چپ توڑ دی

کراچی (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین کے ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد بالآخر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی بول پڑے ، ان کیساتھ گزرے وقت اور ان کی خدمات گنوادیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام شیئرکرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” جہانگیر ترین کا مؤقف ان شا اللہ درست ثابت ہوگا، سب کچھ سامنے آجائے گا، نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے بہت محنت کی ہے ، یہ محنت برباد نہیں ہوگی، ٹیم کو بہتر بنانا ہوگا کئی کھلاڑی باہر ہیں اور اناڑی اندر ہیں “.ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کاکہناتھاکہ “جس کا مقصد ملک میں دیہی سطح پر مالیات میں موجود مسائل کو حل کرنا تھا۔ ان کا سیاسی کیریئر جب شرو ع ہوتا ہے تو وہ 2002 میں پہلی مرتبہ این اے 195سے وہ رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت اور معاشرتی سیکٹر میں نئے اقدامات مقرر ہوئے۔ اس دو کامیاب سالوں میں بہت ساری پالیسیاں بنائی گئیں اور جہانگیر خان ترین صاحب 2004 میں اور عین اسی وقت 2004 میں مَیں بھی وزارت میں شامل ہوا۔ جہانگیر صاحب سینئر وزیر تھے،انہیں وفاقی وزیر برائے صنعت اور پیداواری اور خصوصی اقدامات کا عہدہ دیا گیا اور میں وزیر مملکت برائے مذہبی امورتھا۔ تو ہم ایک ساتھ کیبنٹ میں تھے لیکن یہ مجھ سے بہت سینئر تھے، میں نے ان سے بہت سیکھا، بہت جانا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین عظیم انسان ہیں ایک بہت بڑی شخصیت ہیں، اس کے بعد لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس کو گراس روٹس پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے، اس میں نکاسی آب، پینے کا پانی، نیشنل رولر سپورٹ پروگرام اور پنجاب رولر سپورٹ پروگرام بھی انہوں نے شروع کیا، ان کا پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ، اور کونسلنگ کے بھی بانی اراکین میں شمار ہوتا ہے۔ ترین ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انہوں نے شروع کی۔عامر لیاقت کا کہناتھاکہ یہ میں سب باتیں اس لیے بتارہا ہوں کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں کی برائیاں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن اچھائیاں کیا کیا ہیں، کوئی نہیں بتاتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انہوں نے من وعن تسلیم کیا۔

Amir Liaquat Hussain on Twitter

Amir Liaquat Hussain in favor of Jehangir Khan Tareen

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website