counter easy hit

جہانگیر ترین کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہو جائیں گے پھر۔۔۔چینی بحران میں نشانہ بننے والے کپتان کے کھلاڑی کو ناقابل یقین مشورہ دے دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان وجیہہ ثانی کے پہلے سوال آٹا چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ، جہانگیر ترین کا انہیں ٹارگٹ کرنے کا الزام، کیا جہانگیر ترین کی صرف انہیں ٹارگٹ کرنے کی شکایت درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین انکوائری ہونے دیں اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہو جائیں گے،جہانگیر ترین درست کہہ رہے ہیں انہیں چینی بحران میں نشانہ بنایا جارہا ہے، پی ٹی آئی سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں بادشاہت ہے۔سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی صرف انہیں ٹارگٹ کرنے کی شکایت کسی حد تک غلط ہے، جہانگیر ترین پہلے سے نشانہ تھے ان کیخلاف کارروائی کیلئے چینی بحران کی رپورٹ کو بہانہ بنایا جارہا ہے، زلفی بخاری کی بات درست ہے کہ جو شخص عمران خان کی ضرورت نہیں رہ جاتا اس کی اہمیت نہیں باقی رہتی ہے، عمران خان کو جنرل حمید گل نے پراجیکٹ کیا تھا، پہلے پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جنرل حمید گل اور عمران خان میں ایک چیئرمین اور دوسرے صدر ہوں گے، جنرل حمید گل باہر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو ان کی چھٹی کروادی گئی تھی، عمران خان کے نزدیک کرپشن کوئی برائی نہیں ہے ، جہانگیر ترین کو جب ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا گیا وہ اس سے پہلے ہی شوگر مافیا کا حصہ تھے، عمران خان کیلئے کل زلفی بخاری کی ضرورت ختم ہوگئی تو اگلے دن زلفی بخاری کے معاملات بھی کھل جائیں گے، اس وقت عمران خان کی ضرورت جہانگیر ترین سے جان چھڑانا ہے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نئے نئے نیب سے ایسے کلیئر ہوئے کہ نہ انکوائری نہ پیشی ہوئی، ایسی خبریں ہیں کہ اندر سے رزاق داؤد اور باہر سے جہانگیر ترین نے گردن پر ہاتھ رکھ کر چینی پر سبسڈی لی، جہانگیر ترین انکوائری ہونے دیں اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہوجائیں گے، جہانگیر ترین عمران خان سے فاصلہ رکھیں اور انکوائری پر فوکس رکھیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جہانگیر ترین درست کہہ رہے ہیں انہیں چینی بحران میں نشانہ بنایا جارہا ہے، جہانگیر ترین کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا ، یہ حکومت بہت بڑی وارداتیا ہے، عمران خان اپنی پوری زندگی کسی نہ کسی پر منحصر رہے ہیں، عمران خان کا وزیراعظم لیا جانا ریاست پاکستان کی بدقسمتی ہے، جہانگیر ترین کیخلاف صرف عمران خان نہیں بہت سے طاقتور لوگ ہیں، چند سال پہلے جہانگیر ترین کی ایک بہت بڑے آدمی سے دوستی تھی، اس بڑے آدمی نے ایک اور بڑے آدمی کیخلاف خوامخواہ اسکینڈل بنادیا، اُس بڑے آدمی کو نشان عبرت بنادیا گیا، اس دن سے جہانگیر ترین کی بدقسمتی کا دور شروع ہوا اور ان کا کئی اداروں میں عمل دخل صفر ہوگیا، سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ عمران خان کیلئے ایک پیغام تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website