counter easy hit

امین گل جی کے نئے فن پارے توجہ کا مرکز

Amin Gul attention

Amin Gul attention

کراچی…….بین الاقوامی شہرت یافتہ مجسمہ ساز امین گلی جی کے نئے فن پارے بن گئے آرٹسٹس اور آرٹ لورز کی بھرپور توجہ کا مرکز۔کانسی اور تانبے میں نگینوں کی طرح جوڑے گئے کانچ کے سینکڑوں ٹکڑے اور کہیں دھات میں منقش کی گئی خطاطی۔اونچے لمبے عموما بڑے سائز میں مجسمہ سازی کی یہ مشکل اور مہنگی جہت پہچان بن چکی ہے امین گل جی کی۔دھات کے بنے اسکلپچرز اور انسٹالیشن ورک کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے پرفارمنس آرٹ بھی ان کے ہر شو کا اہم حصہ بنتا جارہا ہے جو اس بار بھی دیکھنے والوں کی بھرپور دلچسپی کا باعث رہا۔میٹل اسکلپچرز اور انسٹالیشن پر مبنیwashed upon the shore کے عنوان سے کینوس گیلیری کا یہ نیا شو 31دسمبر تک جاری رہے گا۔