yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تل اپنے اندرگوشت جیسے خواص رکھتے ہیں

Web Editor October 23, 2018 1 min read
Always have their inner eyes
Share this:

تاہم نامی پھولدارپودے کے بیج یعنی تلوں کو انگریزی میں سیسم سیڈ یا بینی سیڈ  کہاجاتاہے اور یہ دنیا بھرمیں بطور غذااستعمال ہوتے ہی۔ سیسم کے پھول عموماََ زرد اور بعض اوقات نیلے یاجامنی رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ اس پودے کے بیج تکونی شکل کے ہیں۔ رنگت میں فرق کے باعث انہیں تل سفید اور تِل سیاہ لکھاجاتاہے اور دنیا بھر میں گزشتہ کئی صدیوں سے انہیں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔ بالخصوص موسم سرمامیں تل اور گڑکے لڈو، ریوڑی اور گرک کابکثرت استعمال ہوتا ہے۔ کلچہ بھی سفید تلوں کے بغیرنامکمل سمجھا جاتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے سفید تلوں کے مقابلے میں کالے تل زیادہ بہتر سمجھے جاتے ہیں۔یوں تودنیا کے بیشتر ممالک میں اس کاپودا پایا جاتا ہے تاہم امریکہ، چین ، اٹلی، جاپان، بھارت اور پاکستان میں یہ خاصا عام ہے۔ کولہومیں پیس کر ان کاتیل بھی نکالاجاتاہے جسے عرف عام میں میٹھا تیل کہتے ہیں۔ سیاہ رنگ کے تلوں کاتیل عام طورپر کھانا پکانے اور مارجرین بنانے کے لئے استعمال ہوتاہے جبکہ اسے بالوں کی نشوونما کے لئے استعمال ہوتاہے جبکہ اسے بالوں کی نشوونما کے لئے بھی انتہائی موزوں خیال کیاجاتاہے۔ ویسی ادویات میں بھی تل اور تلوں کاتیل صدیوں سے استعمال ہو رہاہے۔ اس تیل کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ عرصہ دارز تک خراب نہیں ہوتا۔
تل اپنے اندرگوشت جیسے خواص رکھتے ہیں اس لئے انہیں طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ پرانے زمانے میں پہلوانی کاشوق رکھنے والے افراد بھی اپنی طاقت بڑھانے کے لئے تل استعمال کرتے تھے۔ جولوگ کسی وجہ سے گوشت نہیں کھاتے انہیں تلوں کااستعمال ضرورکرناچاہیے۔ دوسرے لفظوں میں تل نباتاتی گوشت ہے جس میں لیسی تھین کی وافرمقدار موجود ہے لیسی تھین ایک فاسفورس آمیر چکنائی ہے جوپٹھوں کی صحت کے لئے نہایت اہم ہے۔ قوت حافظہ کوتوانا رکھنے کے لئے انسانی بدن میں لیسی تھین کاہونا انتہائی ضروری ہے۔ انسانی دماغ اپنی توانائی لیسی تھین سے ہی حاصل کرتاہے بلکہ دماغ کا28فیصد حصہ لیسی تھین ہی کابناہواہے۔ تلوں میں دھاتوں کا تناسب بھی باکمال ہے۔ جس دھات کی جسم کو زیادہ ضرورت ہے وہ زیادہ مقدارمیں موجود ہے اور جس کی کم مقدار درکار ہو وہ، وہ کم پائی جاتی ہے۔
تلوں کے پودے کے بیج اور پھول ہی نہیں بلکہ پتے بھی مفیف ہیں۔ انہیں بالوں کومضبوط اور لمبا کرنے کے لئے بھی استعمال کیاجاتاہے۔ اس پودے کے تازہ پتے لے کرانہیں اچھی طرح کوٹ کررس نکال لیں اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مساج کریں، یہ عمل نہ صرف بالوں کی سیاہی کوعرصہ تک قائم رکھتا ہے بلکہ اس سے بالوں کی نشوونمابھی خوب ہوتی ہے۔ تلوں میں تقریباَ 50سے 60فیصد تیل پایاجاتا ہے جوان سیچوریٹڈفیٹس  یعنی غیر سیرشدہ چکنائی پرمشتمل ہوتاہے۔ یہ تیل لمبے عرصے تک خراب نہ ہونے کی خاصیت رکھتاہے۔ ان میں وٹامن ای، بی 2کے علاوہ کیروٹین کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، ایلومینیم، کاپر، نکل اور سوڈیم بھی پایاجاتاہے۔ معدنی اجزاء کی بات کی جائے تو تلوں میں سے سے زیادہ کیلشیم پایاجاتاہے۔
بنیادی طور پر تل وٹامن ای کاخرانہ ہیں۔ یہ وتامن انسان کوبوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اس کی موجودگی سے جلد پرجھریاں نہیں پڑتیں۔ تلوں میں ایسے کیمیائی مرکبات بھی موجود ہیں جوجسم انسانی کی شکست وریخت کوروکتے ہیں۔ اس طرح جسم کے اعصاب کوتقویت دیتے ہیں خصوصاََ وہ لوگ جوذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کے باعث ڈپریشن کاشکارہیں۔ انہیں قدرت کی عطا کردہ اس نعمت سے موسم سرما میں بھر پور استعفادہ کرناچاہیے۔ طب مشرق میں تل اور اس کاتیل صدیوں سے مستعمل ہے۔ موسم سرما میں عموماََ بچوں کوبکثرت پیشاب کی شکایت ہوجاتی ہے، بعض بچے رات کوبستر پرپیشاب کردیتے ہیں۔ انہیں روزانہ آدھا چمچ تک کھلائیں۔
تل اعصاب کوطاقت بخشتے ہیں۔ تل کے شیر ے کوپانی میں چھان کراستعمال کرنے سے معدے کی جلن ختم ہوتی ہے۔ ہلکے بھنے ہوئے تلوں کوسبزدھنیے، پودینے، سبزمرچ، لہسن، بھنے ہوئے سفید زیرے اور نمک کے ساتھ پیس لیں اور لیموں کارس شامل کردیں۔ نہایت لذید چٹنی بنتی ہے جسے باجرہ، مکئی، گندم اور چنے کی روٹی کے ساتھ کھایاجاسکتاہے۔ تلوں کااستعمال پھیپھڑوں اور کھانسی کے لئے بھی مفید ہے جبکہ تلوں کامتواتر استعمال جلد کی رنگت کونکھارتاہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Benefits of Qualifying
Previous Post قیلولہ کے فائدے
Next Post کافی دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے
Coffee is safe from heart diseases

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.