counter easy hit

پاکستانی ہوائی اڈوں پر منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملے گی

airports will free mineral water and tea

airports will free mineral water and tea

کراچی…….فضائی مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ کہ پاکستانی ایئرپورٹس پر اب مسافروں کو منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملا کرے گی جبکہ ضعیف اور معذور مسافروں کو بھی بلامعاوضہ مددگار مہیا کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کی مدد کیلئے خصوصی کائونٹر بنادیئے ہیں اور ان خصوصی کائونٹرز نے کام بھی شروع کردیا ہے ۔سی اے اے کا عملہ ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کو پارکنگ سے طیارے تک اور طیارے سے پارکنگ تک خود پہنچائے گا، یہ خدمات مسافروں کیلئے بلامعاوضہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق دیگر ایئرپورٹس پر بھی جلد اسی طرح کے کائونٹرز کام شروع کردیں گے۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کو منرل واٹر اور چائے یا کافی کی بھی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے