counter easy hit

اسٹیل ملز سے متعلق سندھ حکومت کانجکاری کمیشن کو خط

government related to PSM

government related to PSM

کراچی……..پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری سے متعلق سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن کو خط بھیج دیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو جوابی خط بھجوایاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کی 5سالہ بیلنس شیٹ ، تمام اثاثہ جات کی تفصیلات ، نجکاری کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر ،ورکنگ پیپر، بحالی کا پلان اور ٹیکس پالیسی فراہم کی جائے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سامنے رکھا جائے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشترکہ مفادات کونسل کی ڈسکشن بھی بھیجی جائے۔