counter easy hit

احمد آباد، مسلمانوں کے گھروں پر مخصوص نشان والے پوسٹر چسپاں

ریاست گجرات کےدارالحکومت احمد آباد کے کچھ علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں پرکراس کے نشان والے پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جس کے بعد اقلیتوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا ہے اور کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔

Ahmedabad, posters paste with specific marks at Muslims' homesمسلمانوں نے ان پوسٹروں کے متعلق ضلع انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی مسلمانوں کے گھروں کو ہدف بنانے کی کارروائی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ کو گجراتی عوام میں خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ادھر کانگریس نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ بی جے پی جن ریاستوں میں انتخابی کامیابی حاصل کرنے میں پریشانی محسوس کرتی ہے تو وہاں روایت کے مطابق رائے دہندگان کو فرقہ وارانہ درجہ بندی میں تقسیم کر دیتی ہے۔