counter easy hit

زمبابوے میں غیرملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد

زمبابوے کے نظر بند صدر رابرٹ موگابے کی دفاعی فورسز کے سربراہ سے ملاقات کی تصویر سامنے آگئی، موگابے نے فوری مستعفی ہونے سے انکار کیا ہے، ملک بھر میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Banned of foreign journalists enterence in Zimbabweہرارے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ صرف ان صحافیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ملے گی، جنھیں حکومتی ایجنسیوں نے اجازت دی ہوگی، جبکہ موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں۔ شہر میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موگابے کے حامی اخبار نے صدر اور دفاعی فورسز کے سربراہ سے ملاقات کی تصویر جاری کی ہے۔ اپوزیشن رہنما مورگن تصو نگری نے ہرارے لوٹنے پر موگابے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔