counter easy hit

جاپان، 20 سیکنڈ قبل ٹرین روانہ ہونے پر انتظامیہ کی مسافروں سے معافی

اسے کہتے ہیں ذمہ داری اور ایسا ہوتا ہے ٹرینوں کا نظام۔ جاپان میں ٹرین بیس سیکنڈ قبل روانہ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے معافی مانگ لی۔

Japan, Sorry of administration from passengers on the train leave 20 seconds agoجاپان کے شہر ٹوکیو اور سوکوبا کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 44 منٹ اور 40 سیکنڈز پر روانہ ہونا تھا لیکن ٹرین بیس سیکنڈز قبل یعنی 4 بجکر 44 منٹ اور 20 سیکنڈ پر روانہ ہوگئی۔ البتہ 20 سیکنڈ قبل روانہ ہونے پر مسافروں کی جانب سے کوئی شکایت تو نہیں کی گئی لیکن سوکوبا ایکسپریس لائن نے باقاعدہ طور پر جلد روانگی پر مسافروں سے معافی مانگی۔ ریلوے کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک طویل معذرت خواہانا بیان جاری کیا جس میں مسافروں سے معافی مانگی گئی اور کہا گیا کہ عملہ روانگی کا وقت صحیح طور سے نہ دیکھ سکا۔ ٹوئٹر پر ریلوے کمپنی کی جانب سے معذرت کے بیان کو کافی سراہا جارہا ہے۔