کراچی: آل راؤنڈر شاہد آفریدی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں کردار ادا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

Afridi anxious to contribute their role for international cricket back to the country
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ غیرملکی کرکٹرز کو پاکستان آنے پر آمادہ کروں، ملک میں اب حالات خاصے بہتر ہیں، اب ٹیموں کو ٹور کرنا چاہیے، انھوں نے مزید کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی بڑی خدمات ہیں، انھیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ناقص کارکردگی کے سبب دونوں سینئر کرکٹرز پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔








