counter easy hit

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پر یو ٹرن لے لیا

سڈنی:  قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد مصباح الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بیان پر یو ٹرن لے لیا۔

National cricket team captain Misbah ul haq took a U-turn on retirement

National cricket team captain Misbah ul haq took a U-turn on retirement

سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے حوالے سے بیان میلبورن ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں دیا لیکن اب وہ وقت گزر چکا، وہ 2016 تھا اور اب 2017 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے فائٹ بیک کرنا میرے لیے اہم ہے، ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا، تمام توجہ سڈنی ٹیسٹ کھیلنے پر مرکوز ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان واپس پہنچ کر ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔ 2001 میں اپنا کیریئر شروع کرنے والے مصباح نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان پچ کی صورت حال دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کو 1995 کے سڈنی ٹیسٹ کے بعد سے کوئی کامیابی نہیں ملی، موجودہ سیریز میں بھی آسٹریلیا کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website