counter easy hit

افغان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 11 ساتھی ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں واقع ایک چیک پوسٹ پر افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 11 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیر (27 فروری) کی شب اُس وقت پیش آیا جب صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گڑھ میں افغان پولیس اہلکار اپنی بیرکوں میں سو رہے تھے۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں پر فائر کھولنے والے پولیس اہلکار کے طالبان سے روابط تھے، جو اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد تمام اسلحہ اور ہتھیار لے کر فرار ہوگیا۔ترجمان کے مطابق مفرور اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے حملے میں 18 پولیس اہلکار لاپتہ

اسی چیک پوسٹ کے قریب واقع دوسری چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار شیر محمد نے بتایا کہ خون میں لت پت اہلکاروں کی لاشیں چیک پوائنٹ کے اطراف بکھری ہوئی تھی اور متعدد اہلکار ایسے تھے جنہیں بہت قریب سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔پولیس اہلکاروں پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری صوبے کے بڑے حصے پر قابض طالبان باغیوں نے قبول کرلی۔افغانستان میں 15 سال سے جاری جنگی صورتحال میں اس طرح کے داخلی حملے ہونا ایک اہم مسئلہ ہے، جن میں افغان پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھیوں یا غیر ملکی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان حملہ، 19 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ ہلمند میں لشکر گڑھ کا علاقہ حکومتی کنٹرول میں موجود ایک اہم علاقہ تصور کیا جاتا ہے تاہم یہاں طالبان کی جانب سے اکثر وبیشتر حملوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔گذشتہ برس ہلمند میں شدید خانہ جنگی کی صورتحال ہزاروں افراد کو دوسروں شہروں کی جانب نقل مکانی پر مجبور کرچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website