counter easy hit

پہلا پلے آف سیمی فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، سرفراز

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف ایونٹ کا پہلا پلے آف سیمی WE, WILL, PLAY, 1ST, PLAY OFF, CONSIDERING, SEMI-FINAL, SAYS, SARFRAZفائنل سمجھ کر کھیلے گی۔ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ہم مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اتریں گے جیسے کہ یہ سیمی فائنل میچ ہے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں ہماری کارکردگی اچھی رہی، ہمارے اکثر میچز انتہائی دلچسپ رہے سوائے ایک میچ کے جو بارش کی نذر ہو گیا۔سرفراز نے مزید کہا کہ گزشتہ دو میچوں میں ہم نے بہت سخت فائٹ کی۔ مثلاً گزشتہ میچ میں ہمیں ایک انتہائی چھوٹے ہدف کا دفاع کرنا تھا جو ہم نے کامیابی سے کیا۔ تو ہم بالکل یکجا ہے اور ہم مثبت سوچ کے حامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی پشاور زلمی کے درمیان آج ایونٹ کا پہلا پلے آف میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا اور میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website