counter easy hit

ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ؛4دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

Security forces in Zhob

Security forces in Zhob

کوئٹہ ………ژوب میں سیکورٹی فورسز نے حساس ادارے کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔
ایف سی ترجمان کے مطابق کاروائی ضلع ژوب کے علاقے مرغہ فقیرزئی میں حساس ادارے کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جہاں ایک کمپاونڈ سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔برآمد کی جانے والے اسلحہ میں راکٹ لانچرز ، دستی بم ، ای آئی ڈیز، بارود اور بم بنانے کے آلات شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو تفتیش کےلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے