counter easy hit

اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا رمضان بازارننکانہ اور واربرٹن کا دورہ

AC Punjab Mian

AC Punjab Mian

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا رمضان بازارننکانہ اور واربرٹن کا دورہ۔ رمضان بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں۔ مٹن،بیف ،چکن کی اعلی کوالٹی اوپن مارکیٹ سے 10روپے فی کلو کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہاراے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے غلہ منڈی ننکانہ اور واربرٹن میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنرمیاں رفیق احسن نے ٹاؤن کمیٹی،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر محکمہ جات کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں خریداری کے لیے آئے صارفین سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں بارے دریافت کیا۔دریں اثناء اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ رواں ماہ رمضان کے دوران اب تک ایف آئی آرز اورہزاروں روپے جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گذشتہ 3روز میں 9ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)تین قمار باز جوا ء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے خفیہ اطلاع ملنے پرمرزا موبائل سنٹر گول چکر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے جواء کھیلتے ہوئے تین جواریوں محمد نعیم ، شاہد علی اورناصر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی5ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔