counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات اور لڑئی کے دوران 11افراد شدید زخمی ہو گئے

11 people were

11 people were

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات اور لڑئی کے دوران 11افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پرشاہ کوٹ کے قریب تیزر فتار کار والے نے موٹر سائیکل والے کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 36سالہ محمد قربان گر کر شدید زخمی ہو گیاشالیمار ٹاؤن شاہکوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ محمد اقبال گر کر شدید زخمی ہو گیاوا ربرٹن روڈ پر جسلانی موڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گرا جس کے نتیجہ میں 60سالہ منظور اور65سالہ سرور گر کر شدید زخمی ہو گئے شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پربلوچنی اڈا کے قریب رفیع کاٹن ملز دو شفٹوں کے درمیان میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں 40سالہ محمد افضل،35سالہ ارسلان ،28سالہ محمد لال،27سالہ رانا الطاف ،27سالہ غلام عباس 34سالہ محمد انور اور35سالہ نور احمد زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔