counter easy hit

جماعت اسلامی حلقہ PP174 کے زیر اہتمام سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

leaders and journalists

leaders and journalists

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)جماعت اسلامی حلقہ PP174 کے زیر اہتمام جامع مسجد تفہیم القرآن بچیکی میں اراکین و کارکنان جماعت ،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جماعت اسلامی شعبہ الخدمت کے سرپرست حکیم عبد الغفار ناصری ،ا میر PP174 سیف اللہ خالد ،قیم شیخ فہیم نثار ،ملک عبد السلام اعوان ،مرزا عبد الستار بیگ ،محمد یونس مغل ،محمد اکرم شمس ،راشد محمود اعلیٰ ،جا وید معاویہ ،سہیل احمد گوجر ،دلدار احمد سمیت دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکیم عبد الغفار ناصری نے کہا کہ رمضان المبار ک اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس مہینے میں اللہ تعالیٰ مسلمان کو روزے ،تلاوت اور تراویح سمیت دیگر عبادات کے زریعے اپنے اللہ کو راضی کرنے اور گناہ بخشوانے کا موقع دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ رمضان المبار ک میں حاصل ہو نے والا جذبہ رمضان کے بعد بھی جا ری رکھے اور اپنے رب کی عبادت کرے ۔بعد ازاں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی ،امن و امان اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔