counter easy hit

حکومت احتساب سے بچنے کیلئے نیب کو آنکھیں دکھا رہی ہے،ابرار کیانی

Abrar Member

Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)حکومت احتساب سے بچنے کیلئے نیب کو آنکھیں دکھا رہی ہے ،جس معاشرے میں احتساب اور انصاف نہ ہو وہ معاشرہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحرین انصاف فرانس کے سینئر رہنماابرار کیانی نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا دامن صاف ہے تو نیب کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے،صوبہ پنجاب کو کرپشن فری قرار دینے والے حکمران احتساب نے تھر تھر کانپ رہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حکمران پارٹی کرپشن میں ملوث ہے ، ملک پاکستان کی اگر ترقی مقصود ہے تو احتساب کا عمل شفاف اور موئثر بنایا جائے۔