counter easy hit

حکومت مخالف سیاستدان عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(عمیر بیگ)حکومت مخالف سیاستدان عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،گمراہ کن پراپیگنڈے سے حکومت مخالفین کو کچھ حاصل نہ ہو گا ،نیب حکام اور حکومت کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلا کر حکومت کے خلاف عوام کو بہکایا نہیں جا سکتا ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پہلے پاک فوج سے بھی حکومتی اختلافات کی نام نہاد افواہیں پھیلائی گئیں جسے پاکستان کے کروڑوں محب وطن عوام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،اس کے باوجود حکومت مخالف سیاستدانوں کو سکون راس نہیں آیا ، اب نیب سے اختلافات بارے من گھڑت افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں،ایسی افواہوں سے ملک دشمن عناصر کیلئے راستے ہموار ہونگے،