counter easy hit

حکومت کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،محترمہ روحی بانو

Ms. Bano Ruhi

Ms. Bano Ruhi

پیرس(عمیر بیگ)حکومت کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،نیب نے اگر میرٹ پر کام کیا تو پھر حکومتی کابینہ جیل میں ہو گی،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ونگ کی صدرمحترمہ روحی بانو نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں نیب کام کرے تو ٹھیک پنجاب میں کرے تو غلط، حکومت کا دوہرا معیار کُھل کر سامنے آگیا ہے ،ہم نے ہمیشہ عدالتوں ، نیب اور ایف آئی اے کا سامنا کیا ہے جبکہ ابھی نیب نے پنجاب میں کام شروع بھی نہیں کیا تو حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دور بدترین ،کرپشناور لوٹ مار کا دور ہے اگر نیب پوری ایمانداری اور میرٹ پر کام کرے تو پھر حکومت کی ساری کابینہ جیل میں ہو گی ۔