counter easy hit

( ن) لیگ کے پاس وقت کم ہے،ابرار کیانی

Abrar Member

Abrar Member

پیرس(نمائندہ خصوصی)(ن) لیگ کے پاس وقت بہت کم ہے وہ اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے پہلے ہی ٹی اوآرز کا معاملہ حل کر دیں تو انکے فائدے میں ہوگا ورنہ تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوں گی۔ آئندہ عام انتخابات سے پہلے کر پٹ سیاستدانوں کا کڑا احتساب کر نا ہوگا جس سے کر پٹ لوگ اسمبلیوں کے بجائے جیلوں میں ہوں اور آئندہ کوئی بھی کرپٹ شخص اسمبلیوں میں نہ جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ابرار کیانی سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن بھی ضروری ہے کیونکہ موجودہ الیکشن کمیشن میں کہیں بھی آزادی اور خودمختاری نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کے بہانوں کو بہت برداشت کر لیا اب حکومت کو چاہیے کہ وہ بہانے ختم کر ے اور پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز کے معاملے کو فوری حل کر ے۔