yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مستنصر حسین تارڑ کی ایک معنی خیز تحریر

MH Kazmi July 25, 2019 1 min read
A meaningful write-up of Hussain Tarad
Share this:

A meaningful write-up of Hussain Tarad

لاہور (ویب ڈیسک) ہم ریت میں اگے ہوئے اس شہر کی جانب پرواز کرتے جاتے تھے جسے عرف عام میں دوبئی کہا جاتا ہے۔ ہم اپنی مرضی سے نہیں مجبوری سے اس شہر کی جانب چلے جاتے تھے جو اب بھی بہت سے لوگوں کے ،خوابوں کا شہر ہے۔ محنت مزدوری کے خواہش مندوں کا‘ سیاست دانوں کا نامور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔جنہوں نے یہاں شاہانہ گولڈن گھر تعمیر کر رکھے ہیں تاکہ جب بھی برا وقت نازل ہو جائے تو وہ یہاں نزول فرما جائیں اور بیان دیں کہ دیکھئے ہم نے پاکستان کی سلامتی اور وقار کے لئے ملک بدری قبول کی ہے اور اس بیان کے بعد وہاں پلازوں اور فیکٹریوں کی تعمیر میں مشغول ہو جائیں۔ ڈکٹیٹر حضرات بھی دوبئی میں ہی پڑے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں کسی سے ڈرتا ورتا نہیں۔ ایک زمانے میں ٹیلی ویژن سے ایک مقبول عام سیریل’’ایک حقیقت ایک فسانہ‘‘ کے نام سے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا تھا جس میں رپورٹر امجد کا مرکزی کردار میں ادا کیا کرتا تھا اور نثار قادری ’’ماچس ہے آپ کے پاس‘‘ اور ’’ارے بھئی امجد کیوں کنفیوژ کرتے ہو‘‘ ایسے فقرے مخبوط الحواس ہو کر ادا کرتا تھا اور بہت داد وصول کرتا تھا۔ اسی سیریز میں عارف وقار نے ایک شاہکار ڈرامہ ’’دوبئی چلو‘‘ نام کا پرڈیوس کیا جس میں علی اعجاز نے ایک معصوم دیہاتی نوجوان کا کردار ادا کیا جو سب کچھ دائو پر لگا کر دوبئی کی جنت میں جانے کے لالچ میں لٹ جاتا ہے۔ بعد میں اسی نام سے فلم بنائی گئی اور علی اعجاز ایسا سپر سٹار ہوا کہ ایک مدت تک پردہ سکرین پر ہر نوعیت کی فربہ ہیروئنوں کے ساتھ تقریباً رقص کرتا رہا۔ اس نے بے پناہ دولت کمائی اور پھر لُٹائی۔ ان زمانوں میں یہ رواج عام تھا کہ فلموں کی کوئی ایکٹرس یا کوئی ٹاپ ماڈل دوبئی جاتی تھی اور راتوں رات مالا مال ہو کر درہم کھنکھناتی اگلے روز واپس آ جاتی تھی اور یوں ہمارے زرمبادلہ میں دن دونی اور ظاہر ہے رات کو چوگنی ترقی ہوتی جاتی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ عزت مآب خواتین دراصل حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھیں اور وہ اپنا تن من وغیرہ نثار کر کے دھن لے آتی تھیں۔ لیکن ان دنوں تو الٹی گنگا بہنے لگی ہے۔ ماڈل خواتین پاکستان سے ڈالروں سے مالا مال ہو کر دوبئی جاتی ہیں اور مجال ہے کوئی پوچھ سکے کہ بی بی یہ جو الگ باندھ کے مال رکھا ہے یہ کیا ہے‘ کہاں سے آیا ہے اور کدھر جا رہا ہے اور اگر کوئی پوچھ لے اور پھر غائب ہو جائے تو اس کا نام گمشدہ افراد کی فہرست میں تلاش کیجیے اور یہ ماڈل خواتین دوبئی کے پھیرے کے پھیرے لگاتی ہیں اور وہاں جا کر جو مال الگ باندھ کے رکھا ہوتا ہے اسے کھول دیتی ہیں اور اس مال سے ہی تو پلازے اور فیکٹریاں تعمیر ہوتے ہیں۔ میں اور میری اہلیہ اس ادھیڑ عمری میں کیوں کشاں کشاں دوبئی کی جانب جا رہے تھے عرض کر چکا ہوں کہ مجبوری کے تحت جا رہے تھے۔ اولاد سے ملنے جانے کی مجبوری تھی اور بے ایمانی اور کرپشن کی مجبوری تھی۔ پچھلے برس تک پی آئی اے کی ایک پرواز لاہور سے ڈائریکٹ نیو یارک جاتی تھی۔ راستے میں مانچسٹر میں رکتی تھی اور پھر اڑ جاتی تھی۔ تب میرا بیٹا سلجوق یو این او میں سفارتی فرائض انجام دے رہا تھا۔ ہم چند روز نیو یارک میں اس کے پاس قیام کرتے اور پھر وہاں سے بیٹی عینی کے پاس آر لینڈ و فلورٹیا چلے جاتے۔ ہم بہت سکھی تھے۔پھر پچھلے برس پی آئی اے کے وڈیرے نے کسی برسر اقتدار وڈیرے کے کہنے پر یکدم لاہور سے نیو یارک جانے والی پرواز ہمیشہ کے لئے منقطع کر دی اور جواز یہ دیا کہ اس پرواز کو مسافروں کی کمی کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ پی آئی اے گھاٹے میں جا رہی تھی۔ یہ ایک بڑا دھوکا تھا۔ ایک جھوٹ تھا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے کم از کم سات آٹھ بار لاہور سے نیو یارک کی اس پرواز میں سفر کیا ہے اور ہمیشہ مشکل سے نشست دستیاب ہوتی ہے اور جہاز ہمیشہ فل جاتا تھا اس پرواز کا گلا اس لئے گھونٹا گیا تاکہ کوئی اور ذاتی ایئر لائن فائدہ اٹھائے یا کسی بین الاقوامی ایئر لائن کے ساتھ مک مکا کیا جائے اب صورت حال یہ ہے کہ امریکہ جانے والے لوگ دھکے کھاتے پھرتے ہیں اور ان میں ہم دونوں میاں بیوی بھی شامل تھے۔ ایمرٹس کی فلائٹ صبح تین بجے روانگی۔ چھ بجے دوبئی اور پورے بیس گھنٹہ دوبئی میں امریکہ جانے والی فلائٹ کا انتظار اور وہ بھی صبح تین بجے مسافر تو رُل گئے ناں اور وہ بھی ایک بابا جی اور ان کی اہلیہ مائی جی سفید بگلا سروں والے لاچار مسافر۔ کیا اس نویں نکور پاکستان میں لاہور سے نیو یارک کی فلائٹ بحال نہیں ہو سکتی۔ اس کی بحالی سے بہتوں کا بھلا ہو گا۔ ایمرٹس کا نہ صرف جہاز بلکہ عملہ بھی صاف ستھرا تھا‘ کھانے ک معیار بھی پی آئی اے سے کہیں بہتر تھا۔ ایمرٹس کے ایئر اور گرائونڈ سٹاف کو میں نے بے حد مددگار پایا۔ یہ وہی ایئر لائن ہے جس کی تشکیل میں پی آئی اے نے مرکزی کردار ادا کیا یہاں تک کہ ایمرٹس کی پہلی جیٹ پرواز کے پائلٹ بھی پاکستانی تھے اور آج ایمرٹس دنیا کی سب سے اعلیٰ ایئر لائن ہے اور پی آئی اے۔ نہ کمال کے لوگ رہے اور نہ لاجواب پروازیں۔ بس زوال ہی زوال ہے اور وہ بھی کمال کا۔ ایمرٹس کا جیٹ بالآخر ایک جائنٹ پرندے کی مانند تقریباً بے آواز دوبئی ایئر پورٹ پر اُترا۔ ہمارا خیال تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی پرواز ہے تو جب جہاز ساکت ہو گا تو ہاتھی کی سونڈھ ایسا ایک پائپ اس کے ساتھ منسلک ہو جائے گا اور ہم اس کی عافیت میں چلتے سیدھے ایئر پورٹ کی عمارت میں قدم رنجہ فرمائیں گے لیکن یہ نہ تھی ہماری قسمت۔ جہاز جانے کہاں جا اترا۔ ایئر پورٹ بھی ایک صحرا کی مانند ہے بے انت تھا۔ ہم اترے اور شٹل سروس کی گاڑی میں جا کھڑے ہوئے۔ یہ گاڑی ایک طویل سفر پر روانہ ہو گئی۔ چلتی گئی۔ دو تین کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے باوجود چلتی گئی۔ جب ایک لاہوری نے اپنے ساتھی سے ازراہ مذاق کہا’’یار پتہ کرو‘ ہم واپس لاہور تو نہیں جا رہے‘‘ دوبئی ایئر پورٹ اور شہر کی وسعت میں بس انیس بیس کا فرق ہو گا۔ یہ ایئر پورٹ ہم جیسے بزرگ مسافروں کے لئے سخت مضر ثابت ہو سکتا ہے کہ چلتے چلتے دم نکلنے یا مسمار ہو جانے کا قوی امکان بہر طور ہوتا ہے۔ جب ہم دم لے لے کر بہت چل لئے اور پھر لگتا تھا کہ آخری دموں پر ہیں جب ایک مددگار فرشتہ نازل ہو گیا جس کا نام سرفراز تھا۔ پاکستان کے کونسل جنرل نے ازراہ مہربانی ہمارے استقبال کے لئے ایک عدد پروٹوکول افسر بھیج دیا تھا۔ سرفراز نے ہمارے پاسپورٹ وغیرہ اپنی تحویل میں لئے۔ ہمارا ہینڈ کیری تھاما اور چل دیا اس کے پیچھے پیچھے ہم دونوں بھی خوشی خوشی چل دئے۔ تمام دل آزار مراحل مثلاً کسٹم‘ پاسپورٹ چیکنگ اور ویزا کا حصول جسے خوش اسلوبی کہا جاتا ہے اس کے ساتھ طے ہو گئے ۔ ایئر پورٹ کے باہرقونصلیٹ کی گاڑی منتظر تھی جس نے ہمیں ہوٹل کیپ تھورن میں پہنچا دیا جہاں کے بیشتر مہمان ہماری طرح ٹرانزٹ میں تھے۔ ہوٹل مناسب تھا نہ اتنا آرامدہ کہ جی خوش ہو جائے اور نہ اتنا معمولی کہ جی بیزار ہو جائے۔ ڈائننگ روم میں بھانت بھانت کے جانور پھر رہے تھے ہم بھی پھرنے لگے ۔وادیٔ یاسین سے تعلق رکھنے والے ویٹر حیدر نے ہماری خوب خاطر کی کہنے لگا سر یہاں سے واپس جا کر یاسین میں ہوٹل کھولوں گا آپ نے ضرور آنا ہے۔ ناشتے سے فارغ ہو کر کمرے میں آئے۔ اب کیا کریں؟۔ ہمیں آرلینڈو کی فلائٹ کے لئے پورے بیس گھنٹے انتظار کرنا تھا۔ ہمیں دوبئی دیکھنے کی کچھ چاہت نہ تھی۔ ریت میں اگے ہوئے اس شہر میں ہمارے لئے کچھ کشش نہ تھی۔ ریت میں کھلے ہوئے کاغذ کے بنائوٹی پھول کو دیکھنے کی کچھ خواہش نہ تھی۔ تو پھر بیس گھنٹے کیا کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ahsan Iqbal said such a thing that the whole of Pakistan was shocked at the N Ligai mindset
Previous Post احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا پاکستان (ن) لیگی مائنڈ سیٹ پر حیران رہ گیا
Next Post مریم نواز نے نیا ہنگامہ برپا کر دیا
Maryam Nawaz stirred up a new uproar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.